پشاور،پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کا دن منایا گیا

پشاور،پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کا دن منایا گیا

  



پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے آج پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے اس سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول فیصل کالونی میں 5سال سے زائد عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی میڈیسن دی گئی سکلو میں محال تیرائی ٹو یوسی نمبر4کے ناظم امانت علی نے طلباء کو اپنے ہاتھوں سے میڈیسن پلائی جبکہ پیرنٹ ٹیچرز کونسل کے چیئرمین قاری تاج محمد،ممبران حاجی نذیر احمد،قاری اسماعیل،حاجی عزیز الرحمن،شاہ حسین،ماسٹر نذر محمد سکول کے ہیڈ ماسٹر نسیم اللہ اور تمام اساتذہ والدین اور علاقہ کے دیگر عمائدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے سکول میں کلاس پنجم تک 5سال کے تقریباً450سے زائدبچوں نے پیٹ کے کیڑوں سے حفاظت کیلئے میڈیسن لی اس موقع پر نظام امانت علی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر تمام سکولوں کے بچوں جبکہ ایسے بچے جو سرکاری سکولوں میں نہیں پڑھتے اور انکی عمریں 5سال سے 17سال تک ہے انہیں سرکاری سکولوں میں آکر یہ میڈیسن استعمال کرنے کیلئے کہا گیاتھایہ میڈیسن پرائمری سے لیکر ہائی سکول تک کے طلباء وطالبات کو پلائی جارہی ہے چونکہ حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود بعض عاقبت نااندیش عناصرتھوڑے پیسوں کے لالچ میں بچوں کو مضر صحت خوردنی اشیاء فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں میں پیٹ کی بیماریاں عام ہیں اور اکثر بچے اس سے بہت زیادہ متاثر ہو جاتے اور بڑے ہو کر انہی بیماریوں کے باعث انہیں دیگربیماریاں بآسانی لاحق ہو جاتی ہیں تو تمام بچوں خصوصاًانتہائی نازک اعصاب والے بچوں کیلئے ہی اس تحریک کو شروع کیا گیاہے اور اس کے مثبت اثرات جلد ہی سامنے آئیں گے انہوں نے بچوں کے والدین اساتذہ اور پیرنٹ ٹیچرزکونسل کے عہدیداروں کا اس مہم میں بھر پور حصہ لینے پر شکریہ اداکیا۔

پشاور(سٹی رپورٹر)ٹاؤن میونسپل

مزید : پشاورصفحہ آخر