خانزادہ خان کی خالی سینٹ نشست پر انتخابی شیڈول کا اعلان

    خانزادہ خان کی خالی سینٹ نشست پر انتخابی شیڈول کا اعلان

  



پشاور (سٹی رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخو اسے سینٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے سینٹ کے رکن اور پیپلز پارٹی کے رہنما خانزادہ خان نے اپنی سینٹ کی رکنیت سے گزشتہ دن استعفی دے دیا تھا، جن کا استعفی چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قبول کیا تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے اعلامیئے کے مطابق خالی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ نومبر کی 8تاریخ ہے، جبکہ امیدوار 19نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، پولنگ صوبائی اسمبلی عمارت میں 26نومبر کو صبح 9بجے سے سہ پہر 4بجے تک جاری رہیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر