بنوں،750 زمینداروں میں سبزیوں کے مفت بیچ تقسیم
بنوں (تحصیل رپورٹر) سباؤن تنظیم نے ڈی ڈبلیو ایچ ایچ کے مالی تعاون سے ضلع بنوں کے تین یونین کونسلوں میں علاقہ میرا خیل، غوریوالہ اور ککی دومیں زراعت سے وابستہ 750ز مینداروں کو گھرانے کی سطح پر زراعت,باغبانی (سبزی) کے جدید طریقوں پر زرعی کاشت کرنے سلسلے میں تربیت دی اور گھریلوں کی سطح پر سبزیوں کی کاشت کے لئے تین یونین کونسلوں میں 750 زمینداروں میں سبزیوں کے مفت بیچ تقسیم کئے اس موقع پر زمینداروں کو تربیت دیتے ہوئے محکمہ زراعت کے نمائندے اور سبا ؤن تنظیم کے ایگریکلچر آفیسر کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد گھریلوں سطح پر باغبانی کرکے غذا اور غذائیت کے مستحکم فروغ اور عدم غذائیت کے مسلئے پر قابو پانا ہے اس پروگرام میں زمینداروں کے لئے تربیت کا اہتمام کامقصد بھی یہی ہے کہ لوگ گھریلوں کی سطح پر موسمی سبزیوں کی کاشت جدید طریقوں پر اپنے ہی گھر میں کر سکیں اگر ہم کاشت کے دوران سبزیوں کے بیچ جدید کاشت کے طریقوں پر کرے تو گھر کے اندر ہی سبزیوں کی پیداوار بڑھ سکتی ہیں مثلا لہسن، ساگ، دھنیہ اور شلغم وغیرہ جیسے روز مرہ گھریلوں کی سبزیوں کی کاشت کرکے ہم خود کفیل ہوسکتے ہیں اور عدم غذائیت جسے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں اس سے مالی بچت بھی ہو گی اس موقع پر زمینداروں نے سباؤن تنظیم اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔