بھارت ہماری علاقائی خودمختاری اور مفادات کو چیلنج مت کرے، چین کا انتباہ

بھارت ہماری علاقائی خودمختاری اور مفادات کو چیلنج مت کرے، چین کا انتباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے چینی سرحدی علاقے کا انضمام بھارت کا غیر قانونی اور غلط اقدام ہے، چین مقبوضہ کشمیر و لداخ پر بھا ر تی کنٹرول کے سخت خلاف ہے،بھارت حقائق کو مسخ کرنے سے باز رہے، بھارتی اقدام امن و امان کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، بھا ر ت کا یہ اقدام چین کے خودمختار حقوق اور مفادات کو چیلنج کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چھن اینگ نے کہا چینی سرحدی علاقے کا انضمام بھارت کا غیر قانونی اور غلط اقدام ہے۔ چینی سرحدی علاقے لداخ کا زبردستی انضمام بھارت کیلئے نقصا ن دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا چین مقبوضہ کشمیر و لداخ پر بھارتی کنٹرول کے سخت خلاف ہے۔بھارت حقائق کو مسخ کرنے سے باز رہے۔بھارت یکطرفہ طور پر اپنے گھریلو قانون اور انتظامی ڈویژن میں ترمیم کرکے چین کے خودمختار حقوق اور مفادات کو چیلنج کررہا ہے۔بھارت کو چاہئے وہ چین کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرے، ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دونوں فریقوں کے مابین طے پانے والے متعلقہ معاہدوں کی پاسداری کرے۔ چین بھارت سرحدی علاقوں میں امن و آشتی کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور سرحدی مسئلے کو حل کرنے کیلئے سازگار حالات پیدا کرے۔
چین