اپوزیشن جماعتوں کے قافلے صوابی انٹر چینج پر اکٹھا ہونے کے بعد اسلام آباد روانہ
صوابی(بیوورپورٹ)صوبہ خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی قیادت میں کارکنوں کے بڑے بڑے قافلے صوابی انٹر چینج پر اکٹھا ہونے کے بعد اسلام آباد آزادی ملین مارچ میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہو گئے صوابی انٹر چینج کے مقام پر جے یو آئی ضلع صوابی کے علاوہ اے این پی، مسلم لیگ ن، قومی وطن پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سینکڑوں کارکن گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں پہنچے بعد ازاں، قومی وطن پارٹی کے چیر مین آفتاب احمد خان شیر پاؤ، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش، اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، صوبائی صدر ایمل ولی خان اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں بڑے بڑے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گئے اس موقع پر تمام جماعتوں کے کارکنوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا تھا۔