تیزگام حادثہ،سندھ حکومت کا شیخ رشید کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے کے بعدوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کااظہار کیا ہے۔جمعرات کو سندھ حکومت نے تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ایک سال میں 16ٹرین حادثہ ہوئے مگر شیخ رشید بہتری نہ لاسکے، شیخ رشید جب سے وزیرریلوے بنے حادثات بڑھ گئے ہیں ٹرین حادثے کی مکمل انکوائری،ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔یاد رہے لیاقت پور کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں تین بوگیوں میں سواردرجنوں مسافرزندہ جل گئے،جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہیں۔حادثے کے بعد بہاولپور ملتان اوررحیم یارخان کیسرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پورکیمطابق بارہ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق اورزخمی کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں،چودہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ڈی سی او جنید اسلم کا کہنا ہے کہ متاثرہ تین بوگیوں میں دو سو سات مسافرسوارتھے،اکانومی کلاس کی دوبوگیاں امیرحسین اینڈ جماعت کے نام سے بک تھیں، اکانومی کی ایک بوگی میں 77،دوسری میں 76مسافر سوار تھے،اکانومی کلاس کی بوگیوں میں مسافرزیادہ تر حیدرآباد سے سوارہوئے تھے جبکہ بزنس کلاس کی بوگی میں 54 مسافر سوار تھے۔
حادثہ/ مطالبہ