صوابی،بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزمان گرفتار

  صوابی،بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے بیرون ملک جانے والے سادہ لوح لوگوں کے بیگس میں مہارت کے ساتھ منشیات رکھ کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی رزڑ محمد اعجاز کیڈٹ اور ایس ایچ او تھانہ کالو خان خالد اقبال خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین ملزمان ناصر اقبال، عاطف ساکنان اسماعیلہ اور احمد جان سکنہ مردان اپنے رشتہ دار خاتون مسماۃ (ک) سکنہ اسماعیلہ کو ایک پلاسٹک شاپنگ بیگ دیا جس میں ایک عدد چپل اور دیگر لفافے میں چنے پیش کر تے ہوئے کہا کہ یہ ان کے بیٹے امیر زیب جو سعودی عرب کو محنت مزدوری کے لئے جارہا تھا اور یہ بیگ موضع اسماعیلہ کے ایک رشتہ دارناصر نے امیر زیب کو دے کر ان کو بتایا کہ دمام ائیر پورٹ پر کھڑے ایک شخص کو یہ بیگ حوالہ کریں۔ اس بیگ کو انور زیب کی والدہ نے تھانہ کالو خان لاکر پولیس کے حوالہ کیا جب اس بیگ کو کھولا گیا تو اس میں نشہ آور گولیاں پائے گئے جو انتہائی خطر ناک ڈرگز تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ کالو خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران دو ملزمان ناصر اور عاطف کو گرفتار کر لیا۔ جنہوں نے تیسرے ملزم کا نام بھی اُگل دیاپولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#