وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم کی ملاقات

  وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے چیئرمین ڈیڈک سوات و رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ممبران صوبائی اسمبلی نے ملکی سیاست اور صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات اور منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی اور پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اپوزیشن کے دھرنے اور حکومتی لائحہ عمل پربھی مفصل گفت و شنید کی اور حکومتی لائحہ عمل پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر