ٹانک، اے سی کے سرکاری سکولوں پر چھاپے، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہم

ٹانک، اے سی کے سرکاری سکولوں پر چھاپے، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہم

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمیدا للہ خٹک کی ہدایت پر اے سی لدھا کی صبح کے وقت سرکاری سکولوں پر اچانک چھاپے غیر اساتذہ پر شدید برہمی کا ظہار محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے اسسٹنٹ کمشنر لدھا نجیداللہ نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمید اللہ خٹک کی خصوصی ہدایات پر گورنمنٹ مڈل سکول بانکے والا سراروغہ اور دیگر سرکاری سکولوں پر چھاپے مارے اور اساتذہ کی حاضریوں کو چیک کیا جبکہ سکولوں میں صفائی کی صورتحال کو بھی چیک کیا اس موقع پر کئی اساتذہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کے لئے محکمہ تعلیم جنوبی وزیرستان کو رپورٹ ارسال کر دی دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری اہلکاروں کی ڈیوٹیوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور ایسے ملازمین کے خلاف جنوبی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ سخت کاروائی کرے گی اساتذہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور معمار ان قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ک کریں تاکہ ہمارے قبائلی بچے بنیادی تعلیم حاصل کر کے معاشرے کے مفید شہری بن سکیں

مزید : پشاورصفحہ آخر