اعزاز درانی کی کتاب ”شجرناتواں“ کی تقریب رونمائی

      اعزاز درانی کی کتاب ”شجرناتواں“ کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت اعزاز درانی کی کتاب ”شجرناتواں“ کی تقریب رونمائی یونیورسٹی ہال میں ہوئی تقریب میں طلباء طالبات،فیکلٹی ممبرز اور سینئر صحافیوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی تقریب سے شعبہ پشتو کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل خان،شعبہ صحافت کے چیئرمین ڈاکٹر ثاقب شہزاد،چیف پراکٹر امجد خان اورسینئر صحافی مسرت عاصی نے خطاب کرتے ہوئے اعزاز درانی کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ مصنف نے کم عمری میں انہتائی اہم اورنازک موضوعات پر قلم اٹھایاہے مقررین نے کہاکہ صحافت سے وابستہ افراد کی تخلیقی صلاحیتیں اورسوچ وبچار ان کے شعبے کے لئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اعزازدرانی کی کاوش نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہاکہ قلم اور کتاب سے رشتہ جوڑکرہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے موجودہ کتاب کی اہمیت اور ضرورت اپنی جگہ موجودہے اور اس سے استفادہ کرکے نئی نسل کامیابی حاصل کرسکتے ہیں کتاب کے مصنف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ اور سینئر ساتھیوں کی حوصلہ افزائی ان کے لئے باعث فخر ہے اور وہ آئندہ تصنیف میں وہ ان کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
تقریب رونمائی