مردان،سکولوں میں ڈی ورمنگ ڈے،دوائی کھانے سے 42 سے زائد بچوں کی حالت غیر

  مردان،سکولوں میں ڈی ورمنگ ڈے،دوائی کھانے سے 42 سے زائد بچوں کی حالت غیر

  



مردان(بیورورپورٹ)ضلع بھر میں سرکاری سکولوں میں ڈی ورمنگ ڈے کے دوران دوائی کھانے سے 42 سے زائد بچوں کی حالت غیر ھو گئی۔متا ثرہ بچوں اور بچیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاخیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے سر کاری سکو لوں میں ایک روزہ پیٹ کے کیڑے مار مہم کے دوران مردان میں متعدد سکولوں کے درجنوں بچے متاثر ہوگئے اسپتال ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شمسی روڈ میں دوائی کھا نے سے 9 طالبات، گورنمنٹ پرائمری سکول بغداد ہ کے 11 طالبات اور تحصیل تخت بھائی میں 22 طلبا ء کی حالت غیر ہو گئی متاثرہ بچوں کوطبی امداد کے لئے ضلعے کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق دوائی کی ری ایکشن سے بچے پیٹ درد، الٹی اورسر چکر انے جیسے بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ھے جن میں زیادہ تر کو طبی امداد کے بعد ہسپتا لوں سے فارغ کر دیا گیا ھے ادھر ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر نے بتایا کہ دوائی استعمال کے لئے والدین سے تحریری اجازت نامے لئے گئے ہیں والدین کودوائی کے ری ایکشن سے بھی اگاہ کیاگیا ہے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر