جے یو آئی کا دھرنا پاور شو فلاپ ہوچکا،طارق سعید

جے یو آئی کا دھرنا پاور شو فلاپ ہوچکا،طارق سعید

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماطارق سعیدخان میدادخیل نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن کادھرناپاؤرشوفلاپ ہوچکاہے عوام نے مولاناکاکشمیرسے توجہ ہٹانے کاسازش بے نقاب کیا ہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں مولانافضل الرحمن نہ صرف بے روزگارہوگیابلکہ تمام ترسرکاری سہولیات سے بھی محروم ہوچکے ہیں اوردوسری طرف پاکستان کی قیادت اہل لوگوں کے پاس چلاگیاہے جس کاموصوف کورنج ہے اس لئے وہ ملک کی اس نازک صورتحال میں بھی ملک میں افراتفری پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں جس کے لئے وہ کبھی جاتی عمرہ لاہوراورکبھی سندچلے جاتے ہیں اورملک کونہ صرف معاشی لحاظ سے کمزورکرتے ہیں بلکہ ملک میں سیاسی بحران بھی پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ کھلم کھلادشمنی کاثبوت ہے اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک دن دگنی اوررات چگنی ترقی کرتی ہے اُنہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ واحدلیڈرعمران خان ہے جس نے کشمیرپالیسی پردوٹوک پالیسی اختیارکی جس کی بدولت ساری دنیانے بھی کشمیرپربھارتی جارحیت کاکھلم کھلامذمت کی اُنہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 27اکتوبرکوپاکستانی عوام مولانافضل الرحمن کوایک بارپھرمستردکریں گے اوراپنی قائدعوام عمران خان کے ساتھ دلی محبت کاثبوت دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر