پولی ٹیکنیک کالج حکومت کا مٹہ کے عوام کیلئے تحفہ،احمد خان

    پولی ٹیکنیک کالج حکومت کا مٹہ کے عوام کیلئے تحفہ،احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مٹہ ( رحیم خان) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا ہے کہ انشاء اللہ صوبائی حکومت علاقے میں ترقیاتی انقلاب بر پا کرکے ترقیاتی کاموں پر علاقے کی نقشہ بدل دینگے اپوزیشن والوں کیساتھ اب احتجاج اور دھرنوں کی علاوہ کوئی کام نہیں ہم عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے کام کرینگے اور یہ لوگ دھرنے اور احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی معیار اور مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی بارے میں کسی بھی شخص کیساتھ نرمی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ مٹہ کی تاریخ میں پہلی بار مٹہ میں گرلز ڈگری کالج بنانے کا اعزاز موجودہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو حاصل ہے کہ انہوں نے مٹہ میں دیگر لاتعداد منصوبوں کیساتھ مٹہ کیلئے گرلز ڈگری کالج بھی منظور کی انہوں نے کہا کہ مٹہ تحصیل کیلئے مزید دو ڈگری کالجزز بنانے 23نئے سکول اپ گریڈ کرنے اور بنانے پر بھی بہت جلد کام شروع کی جایئگی اسی طرح علاقے میں مذید دو نئے واٹر چینل مٹہ ہسپتال کو تین منزلہ ہسپتال بنانے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مٹہ کو تین منزلہ بنانے جو ڈیشنل کمپلیکس مٹہ پر کام شروع کرنے کیلئے بھی عملی اقدامات جاری ہے گورنمنٹ پولی ٹیکنکل کالج مٹہ بھی موجودہ حکومت اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا یہاں کی عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے انشاء اللہ بہت جلد ضلع سوات اور خاص کر مٹہ تحصیل کی عوام کو خود بخود تبدیلی نظر ایئگی ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مٹہ کی دوبارہ تعمیر کرنے کی کام کی افتتاح کی موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ مٹہ ظہور احمد اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر قائدین بھی موجود تھے احمد خان نے کہا کہ انکے بھر پور کوشش ہے کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت اور معیاری جلد سے جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مٹہ کی دوبارہ تعمیر پر سات کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت ائیگی اور نئے تین منزلہ بلڈنگ میں امتحانی ہال چار لیبارٹریز بارہ تک کلاس رومز اور سٹاف کیلئے آفس شامل ہونگے انہوں نے کہا کہ نئے تعمیر ہونے والے گرلز سکول میں ایک ساتھ چھٹے جماعت سے لیکر بارویں کلاس تک طالبات تعلیم حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پوری ایمانداری کیساتھ عملی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ انشاء اللہ موجودہ حکومت کی وقت پوری ہونے تک عوام کی ایک بھی ترقیاتی کام باقی نہ رہ جائے انہوں نے کہا کہ مٹہ تحصیل میں مزید دو ڈگر ی کالج ایک باغڈھیرئی اور دوسرا چپریال وینئے میں بنانے کا کام بھی بہت جلد شروع کی جایئگی انہوں نے کہا کہ مٹہ کیلئے بجلی کی گریڈ سٹیشن جو ایک پارٹی کے لیڈر نے الیکشن میں عوام کو دوھوکہ کرنے کیلئے جعلی خط بناکر بنانے کی ڈرامہ کیا تھا اور پی سی ون کی بغیر گریڈ سٹیشن بنانے کی باتیں کرتے تھے اب موجودہ حکومت اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے قانونی اقدامات اٹھا کر اس پر بھی بہت جلد کام شروع کی جایئگی احمد خان نے کہا کہ اب تک علاقے میں کرڑوں روپوں کی عوض سڑکیں بنائے ہیں جبکہ اب مزید بھی لنکس روڈز بنانے اور تارکول کرنے کیلئے بھی حکومت نے ایک خطیر رقم مختص کردی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر اب بھی تنقید کرنے والوں کیلئے یہ بات کافی نہیں کہ مٹہ میں عوام کی نمائندگی کی دعویدار سابق حکومتوں نے مٹہ تحصیل کی بچیوں کیلئے ایک ڈگری کالج تک نہیں بنایا اور اعزاز موجودہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے حاصل کیا انہوں نے کہا کہ مٹہ تحصیل سمیت پوری ضلع سوات میں اہم عوامی منصوبے زمین کی کمی کی وجہ سے تعطل کی شکار ہیں جس میں مٹہ سپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ نئے منصوبوں کی مکمل ہونے سے علاقے میں سینکڑوں افراد کیلئے ملازمت کی بھی مواقعے مل جایئگی انہوں نے کہا کہ بہت جلد مٹہ میں 25کروڑ روپے کی عوض جوڈیشنل کمپلیکس مٹہ بھی کام شروع ہوگی جس میں بار کی وکلاء کی تعاون انکے ساتھ ہونے چایئے انہوں نے کہا کہ مٹہ میں مزید 23گرلز اور بوائز سکولوں کو پرائمری سے مڈل اورمڈل سے ہائی اور ہائی سے ہائر سیکنڈری کا درجہ اور نئے بنانے کی بھی منظوری ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے اور معیار اور مقررہ وقت تک کام مکمل کرنے پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں کیساتھ اب دھرنوں اور احتجاجوں کی علاوہ کوئی باقی نہیں وہ دھرنے اور احتجاج کرینگے اور ہم عوام اور علاقے کی خدمت کرینگے کیونکہ ان لوگوں نے تو عوام اور علاقے کیلئے پہلے کچھ نہیں کیا ہے یہ اب کیا کرینگے