اس وقت تک اسلام آباد میں بیٹھیں گے جب تک وزیر اعظم کو گھر نہیں بھیجتے:اکرم درانی

    اس وقت تک اسلام آباد میں بیٹھیں گے جب تک وزیر اعظم کو گھر نہیں ...

  



بنوں (بیورورپورٹ)رہبر کمیٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں اگر ذرا بھی حیاء کے تو آزادی مارچ کے شرکاء کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے پہلے استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں ورنہ ہم اس وقت تک اسلام آباد میں بیٹھیں گے جب تک سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھر نہیں بھیجتے کیونکہ عمران نیازی ناہل،نالائق اور سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے اور وہ وزیر اعظم تو کیا وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہونے کے سلسلے میں بنوں،لکی مروت،نورنگ اور جنوبی اضلاع کے قافلوں کے ہمراہ روانگی سے قبل مارش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے اور آج ملک میں مہنگائی،بد امنی اور ٹیکسوں کی بھرمار نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے ارو ہمارا یہ مارچ وکلاء،ڈاکٹرز،تاجر اور غریب عوام کے حقوق کیلئے ہے آج عوام کا یہ ہجوم موجودہ حکمرانوں پر عدم اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کیلئے مختص کردہ ایک سو ایکڑ جگہ آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے کم پڑجائیگی اور ہم نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذید جگہ بھی ہمار کرے انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ پر امن ہوگا اور ہمارے مارچ میں مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،قومی وطن پارٹی سمیت 9اتحادی پارٹیاں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے تو دوسری طرف اسنکے قصے کہانیوں سے ملک کی بدنامی بھی ہوئی ہے اور آزادی مارچ کے دباؤ میں حکومت نے وقت طور پر تاجروں کے مطالبات تو تسلیم کئے ہیں لیکن اس میں بھی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اس موقع پر ایم این اے زاہد اکرم درانی،سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر ملک حشمت علی خان،ملک راحت خان ایڈوکیٹ،خان قصاب،چیئرمین حکمزاد خان،سابق ایم پی اے ملک ریاض خان،آل پراپرٹی ایسوسی ایشن کے صدر میاں اسحق علی شاہ،حاجی حمید خان دردڑیز،جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمدنیاز خان،پریس سیکرٹری مولانا اعزاز اللہ حقانی، سابق تحصیل کونسلر جنان وزیر،سابق تحصیل ناظم ملک احسان اللہ خان،سابق ویلج کونسل ناظمین ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلام خان،پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے فخراعظم ایڈوکیٹ،ضلعی صدر ملک محمد اشفاق خان،جنرل سیکرٹری تاج محمد خان ایڈوکیٹ،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ملک شعیب خان ایڈوکیٹ،لکی مورت پیپلز پارٹی کے صدر اقبال حسین،جنرل سیکرٹری قسمت اللہ خان،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اسرار بنگش،نصیب الرحمن،سابقہ تحصیل کونسلر فاروق وزیر ودیگر کارکن بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر