توہین عدالت کا نوٹس، فردوس عاشق اعوان نے علی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں

  توہین عدالت کا نوٹس، فردوس عاشق اعوان نے علی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں

  



اسلام آباد(آئی این پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کے نوٹس کے بعد قانونی مشورے کیلئے علی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں، عدالت نے انھیں آج نومبر کو طلب کررکھا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کے نوٹس پر قانونی مشورے کیلئے علی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں۔فردوس عاشق اعوان نے علی بخاری سے سوال کیا توہین عدالت کیس میں کیا کارروائی ہوسکتی ہے، جس کے جواب میں علی بخاری کا کہنا تھا کہ آپ توہین عدالت کے شوکازنوٹس کی کاپی مجھے دیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا عدالت سے متعلق مجھے زیادہ علم نہیں، علی بخاری میرے دفترآجائیں کیس کے حوالے سے مشورہ کرنا ہے۔

علی بخاری

مزید : پشاورصفحہ آخر