پاور سیکٹر میں سرکولر ڈیٹ کم کرنے اور آئی پی پیز کوبقایاجات کی ادائیگیوں سے متعلق اجلاس
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی صدارت میں انڈی پینڈنٹ پاور پرو ڈیوسرز کے واجبات کی ادائیگی اور سکوک اور سواپ بانڈز جاری کرنے کے حوالے سے وزارت خزانہ میں اجلا س کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر باقر رضا، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سپیشل سیکرٹری خزانہ عمر حمید خان، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اکبر شریف زادہ اور ممتاز صنعت کاروں میاں منشا اور محمد شہزاد سلیم نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران پاور سیکٹر میں سرکولر ڈیٹ کو کم کرنے اور آئی پی پیز کو واجب الادا ادائیگیوں کے علاوہ سکوک اور سواپ بانڈز کے اجرا پر غور و خوض اور اس حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاور سیکٹر میں قرضوں کے ادل بدل کے حوالے سے جملہ تجاویز پر وزارت خزانہ کی جانب سے وزارت توانائی کے ساتھ باہمی مشاورت و سوچ و بچار کی جائے گی اور باہم متفقہ تجاویز کو دو ہفتوں کے اندرکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔
اجلاس