پبی ،سپیر پارٹس کی دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں روپے کا نقصان
پبی ( نما ئندہ پاکستان) سینا سکول اینڈ کا لج جی ٹی رو ڈ پبی کے قریب گاڑیوں کے سپرپارٹس کی دکان میں آتشزدگی سے لا کھوں روپے ا نقصان ریسکیو 1122 سٹیشن 22 کے ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر مزید نقصان سے علاقہ کو بچایا تفصیلات کے مطابق سینا سکول اینڈ کا لج جی ٹی رو ڈ پبی کے قریب گاڑیوں کے سپرپارٹس کی دکان میں رات کے وقت ا چا نک آگ لگی مقا می لو گوں نے ریسکیو1122 کو اطلاع دی جس پرریسکیو 1122 کے جانبازوں نے موقع پر پہنچتے ہی فوری طور پر فائر فائٹنگ شروع کرد ی ریسکیو 1122 ٹیموں نے بروقت کارروائی کی جس سے قریبی دوکانوں تک آگ کو پھیلنے سے روکا گیا۔ لاکھوں روپے مالیت کے نقصان سے دوسرے دوکانوں کو بچایا گیااس آپریشن میں 4 فائر فائٹر ز اور ایک فائر ٹرک نے حصہ لیا اور آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی ہوئی تھی اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا15 منٹ جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اور اس آپریشن میں 6000 ہزار لیٹر کے قریب پانی استعمال ہوا