آزادی مارچ نااہل حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ہے ،میاں فیروز شاہ

  آزادی مارچ نااہل حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ہے ،میاں فیروز شاہ

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کا ہزاروں گاڑیوں اور کارکنوں کا قافلہ ضلعی صدر بیرسٹر میاں فروز جمال شاہ کاکا خیل کی قیادت میں آزادی مارچ میں شرکت کے لیے پیپلز ہاوس نوشہرہ کینٹ سے اسلام آباد روانہ قافلے میں پیپلز لائر فورم ،پیپلز لیبر ونگ ،پیپلز سٹوڈنٹس اور پیپلز یوتھ سمیت تحصیل جہانگیرہ ،تحصیل پبی اور تحصیل نوشہرہ کے کارکن شامل تھے قافلے میں کارکنوں کے لیے پینے کا صاف پانی اور ضروری اشیاءخوردنوش فراہم کی جائے گی وزیر اعظم عمران خان سے استعفی لینے تک ہمارا پڑاﺅ اسلام آباد ہوگا ہم مکمل تیاری کر کے نکلے ہیں اور آزادی مارچ اورپیپلز کے مرکزی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین کی ہدایت کے مطابق لائحہ عمل پر عمل پیرا ہونگے تفصیلا ت کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے صدر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پیپلز ہاﺅس نوشہرہ کینٹ سے پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کا ہزاروں گاڑیوں اور کارکنوں پر مشتمل ایک بہت بڑا قافلہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہوا جس میں وکلائ، تاجر برادری ،طلبائ، مزدوروں سمیت مختلف تنظیموں اور نوشہرہ پیپلز پارٹی کے کارکن شامل تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوشہرہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری او ر دیگر قائدین کی ہدایت پر ازادی مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے عمران نیازی اپنے کیئے پر عمل کرتے ہوئے عوامی فیصلے کیمطابق وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہو جائے کیونکہ عمران خان نے اپنے دھرنو ں میں خود کہا تھا کہ اگر میرے خلاف اسلام آباد میں دھرنا ہوا تو میں مستعفی ہو جاﺅ گا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو لاقانونیت مہنگائی ،بیروزگاری، اقرباپروری اور فحاشی کے سوا کچھ نہیں دیاعمرانی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ان کے ساتھ عوام کو دینے کے لیے جھوٹے وعدوں ،کھوکھلے نعروں اور کرپٹ وزراءکے علاوہ کچھ نہیں جو عوام کو نہیں چاہیںواضح رہے کہ اس آزادی مارچ میں نوشہرہ سے جمیعت علماءاسلام کے امیر قاری محمد اسلم،جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر جمال خٹک،جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی،مسلم لیگ ن کے صدر حمزہ پرویز اور جنرل سیکرٹری معشیت الرحمان،ضلعی ارگنائزر حاجی نواب خان ،قومی وطن پارٹی کے ولی الرحمان اور صمد خان کی قیادت میں بڑے بڑے جلوس آزادی مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر