جامعہ پشاور کلاس تھری ملازمین کا علامتی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

جامعہ پشاور کلاس تھری ملازمین کا علامتی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

  



پشاور (سٹی رپورٹر)جامعہ پشاور کلاس تھری ایسو سی ایشن کا علامتی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہا جبکہ گزشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ او ر کلاس تھری کے مابین ہونے والے مذاکرات کی نا کامی کے بعد ملازمین نے ہڑتال جاری رکھنے کا علان کیا ہے ۔جامعہ کلیریکل،لیبارٹری اور ٹیکنیکل سٹاف نے مطالبات کے پورے نہ ہونے کے خلاف ایڈمنیسٹریشن ،شعبہ امتحانات اور ورکس ڈپارٹمنٹ میں دو گھنٹوں کےلئے قلم چھوڑ ہرتال تیسرے روز بھی جاری رہا جسکی وجہ سے جامعہ میں انتظامی امور متاثر رہے جبکہ طلبہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔کلاس تھری ملازمین کے مطابق ائندہ کے انتظامیہ کیساتھ ہوئے مذاکرات میں جامعہ کی انتظامیہ کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کیا گےا جسکے بعد ملازمین نے علامتی ہڑتال جاری رکھا جبکہ اپنے مطالبات کے حوالے سے ائندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے اجلاس بلائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر