پی آئی اے کی کال سنٹر سے پروازوں کی آمد ورفت بارے آگاہ کیا جاتا ہے ،ترجمان

  پی آئی اے کی کال سنٹر سے پروازوں کی آمد ورفت بارے آگاہ کیا جاتا ہے ،ترجمان

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان انٹر نےشنل ائےر لائےنز کے اےک اعلامےئے مےں کہا گےا ہے کہ پی آئی اے کال سینٹر سے مسافروں کو پروازوں کی آمدورفت کے بارے میں چوبیس گھنٹے بروقت مطلع کیا جاتا ہے۔کچھ مسافر بکنگ کے وقت اپنے رابطہ نمبرز فراہم نہیں کرتے جس کے باعث ان سے رابطہ ممکن نہیں ہو پاتا۔بکنگ کے وقت رابطہ نمبر فراہم کرنے سے پروازوں کی آمدورفت اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے شیڈول میں ردوبدل سے مسافروں کو بروقت آگاہ کرنے میں آسانی ہو گی۔پی آئی اے اپنے معزز مسافروں سے گزارش کرتی ہے کہ وہ پی آئی اے کے دفاتر یا ٹریول ایجنٹ سے بکنگ کے وقت اپنا رابطہ نمبر ضرور درج کروائیں تا کہ انہیں بروقت پروازوں کی معلومات فراہم کی جا سکیں۔مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے پی آئی اے کال سینٹر چوبیس گھنٹے مصروف عمل رہتا ہے۔مسافر اپنی مطلوبہ پرواز کی معلومات کے لیے پی آئی اے کال سینٹر کے نمبر 111-786-786 سے رجوع کر سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر