سانحہ تیز گام ،انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ،مولانا اسعد محمود

  سانحہ تیز گام ،انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ،مولانا اسعد محمود

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے تیزگام ٹرین سانحہ کو انتہائی افسوسناک اور دردناک قرار دیتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بنیادی طور پر ناقص اور نااہل انتظامی غفلت کا نتیجہ محسوس ہورہا ہے ہمارا روز اول سے یہی موقف رہا ہے کہ سلیکٹرز نے نااہل لاڈلے،نااہل اور ناجائز حکومت کومسلط کرکے اداروں کوتباہ اور ملک کو دلدل میں لاکھڑا کیا ہے ۔ ریلوے کا محکمہ بھی اسی لاڈلے طبقہ کو نوازنے کیلئے دیا گیا جس نے ریلوے کی یہ حالت کردی ہے ۔عینی شاہدین کی جانب سے رات سے ہی مذکورہ بوگی سے جلنے کی بو آنے کے باوجود ریلوے حکام کی جانب سے اس پر ایکشن نہ لینا ایک بڑے سانحہ کاسبب بنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اس سانحہ کیلئے اعلی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کرتی ہے اور اخلاقیات کایہ تقاضا ہے کہ نااہل وزیر ریلوے فوری استعفیٰ دے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر