ملک میں احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں : سینیٹر مشتاق احمد خان

ملک میں احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں : سینیٹر مشتاق احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیورورپور ٹ )جماعت اسلامی کے صوبائیامےر و سےنےٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر ملک میں انتقامی کاراوئےاں عروج پر ہے،عمران خان اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرکے مستعفی ہوجائے ،متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی مکمل حمایت کر تے ہیں،ملک کی معےشت حالت نزع مےں ہے ،ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے کشمےر ا ٓیٹم سونگ نشر کرنے سے نہےں عملی جہاد سے آزاد ہوگا ،حکمران کشمیر فروخت کر چکے ہیں۔ان خےالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے ضلعی سےکرٹرےٹ بلامبٹ مےں اےک پر ہجوم پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی آمےر اعزا ز الملک افکاری ،جنرل سےکرٹری ارشد زمان کے علاوہ سابق ممبران اسمبلی اور تحصےل آمراءبھی موجودتھے ،سےنےٹر مشتاق احمد نے کہاکہ پی ٹی ائی نے عوام سے بلند وبانگ دعوں کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لےاتھا لےکن چودہ ماہ گزرنے کے باوجود مہنگائی مےں اضافہ ہونے سمےت غربت کی شرح 38فےصد سے بھی نےچے گر گےا ہے پی ٹی ائی کے تمام دعوے جھوٹ،فرےب اور فراڈ ثابت ہوئے ،انھوں نے کہاکہ ملکی معےشت تباہ حال ہوکر قر ضہ 30ہزار ارب سے بڑھ کر 40ہزار ارب روپے تک پہنچ گےا ہے جبکہ ائندہ سال اس مےں 9ہزار ارب روپے مزےد اضافہ ہوگا جس کی رپورٹ گورنر اسٹےٹ بنک نے خود جاری کی ہے سےنےٹر مشتاق احمد نے کہاکہ نوجوانوں کو اےک کروڑ نوکرےاں دےنے کا اعلان ڈھونگ ثابت ہوا جبکہ شرح ترقی 2.3فےصد تک آپہنچا جوکہ افغانستان سے بھی نےچے ہے انھوں نے کہاکہ اس وقت ملک کی معےشت حالت نزع مےں ہے اور ملک کی چابےاں آئی اےم اےف کو حوالہ کر دی گئی ہےں ملک مےں کارخانے کھولنے کے بجائے لنگر خانے کھول دئےے گئے ہےں مشتاق احمد نے احتسابی عمل کو ڈھونگ قرار دےتے ہوئے اسے سےاسی انتقامی کاروائی قرار دےا اور کہاکہ ابھی تک اندرون و بےرون ملک چوروں سے اےک پےسہ بھی وصول نہےں کےاگےا سےنےٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ملک مےں حکومت نامی کی کوئی چےز نہےں 38دنوں سے ڈاکٹرز ہڑتال پر ہے جبکہ پی اےم ڈی سی کو اےک غےر ائےنی اقدام کے زرےعے اسے ختم جبکہ تاجرز بھی ہڑتال پر ہے لےکن وزےر اعظم عمران خان اور ان کے وزراءہےلی کاپٹر کو رکشہ کے طورپر استعما ل کر رہے ہےں انھوں نے کہاکہ عمران خان کو کشمےر فروش وزیر اعظم کے طور پر یاد ر کھا جائےگا اس وقت مقبوضہ کشمےر مےں 80لاکھ عوام 15لاکھ ہندوستانی فوج کے رحم وکرم پر چھوڑ دےا گےا ہے اور کشمےرےوں کی مسلسل نسل کشی ہو رہی ہے جبکہ ہماری حکومت ٹوےٹ پر ملک چلا رہے ہےں اےک سوال کے جواب مےں سےنےٹر مشتاق احمد نے کہاکہ جماعت اسلامی آزادی مارچ کی مکمل حماےت کرتی ہے اور ملک مےں غلامی پالےسی کو تسلےم نہےں کر تے انھوں نے عمران خان سے حکومت کی ناکامی اورخراب معےشت اور مکمل طورپر ناکام ہونے کا اعتراف کرکے مستعفی ہونے کا مطالبہ کےا۔