ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے تھانہ آغا میر جانی شاہ کا اچانک دورہ

  ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے تھانہ آغا میر جانی شاہ کا اچانک دورہ

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے اچانک تھانہ آغا میر جانی شاہ کا دورہ کرتے ہوئے تھانہ ریکارڈ چیک کیا ، اس موقع پر انہوں نے حوالات میں بند ملزمان سے بھی بات چیت کی اور اس کو درپیش مسائل کے بارے میں ان سے آگاہی حاصل کی ، انہوں نے حوالات کا جائزہ لیا اور محرر سٹاف کو حوالات میں بند ملزمان کوسہولیات فراہم کرنے سمیت حوالات کی صفائی کی بھی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے تھانے اور حوالات کے سامنے لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین خصوصا خواتین، معذو ر افراد اور ضعیف العمر افراد کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آکر ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی، تھانہ آغا میر جانی شاہ دورہ کے دوران ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے پولیس کارکردگی اور تھانہ ریکارڈ چیک کرنے کیساتھ ساتھ ربیع الاول کے حوالے سے شہر کی سکیورٹی ہائی الر ٹ سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیتے ہوئے سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطر اورمشتبہ افراد کی کڑی نگرانی خصوصی ہدایات جاری کیں،انہوں نے اہلکاروں کے رہائشی بیرک بھی چیک کرتے ہوئے رہائشی بیرکس کی صفائی پر بھی زور دیا، ایس ایس پی آپریشنز نے ریکارڈ کی تکمیل اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر محرر سٹاف کی کارکردگی کو سراہا،

مزید : پشاورصفحہ آخر