نان کسٹم پیڈ اشیاءسمگل کرنے کی کوشش ناکام

      نان کسٹم پیڈ اشیاءسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیاءبرآمد کر لیں، برآمدہونے والے اشیاءمیں غیر ملکی ٹائرز اور تالے وغیرہ شامل ہیں جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد شدہ اشیا ءکو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم آفیسر کے حوالہ کر نے کے بعد کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاءسمگل کرنے کی کوشش کریں گے، جس پرایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبرکی جانب سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی نان کسٹم پیڈ غیر ملکی ٹائرز اور تالے برآمد کرلیے جسے کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسریوسف خان کے حوالے کرکے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے