سرائے نورنگ ،جمعیت کا انصار الاسلام پر مشتمل قافلہ روانہ

  سرائے نورنگ ،جمعیت کا انصار الاسلام پر مشتمل قافلہ روانہ

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)لکی مروت سے جمعےت علما ئے اسلا م (ف) کے کار کنو ں اور انصا ر الاسلام پر مشتمل سےنکڑو ں گا ڑےو ں کا قافلہ ضلعی امےر مو لا نا عبد الر حےم ،مولاناسمیع اللہ اورایم پی اے انورحیات کی قےادت مےں کر م پل سے آزادی مارچ اسلا م آباد مےں شر کت کے لئے روانہ ہو گےا ‘اس موقع پرجے یوآئی (ف)کے رُکن قومی اسمبلی مولانامحمدانور،رایڈوکیٹ منورخان مروت،صوبائی شوریٰ کے رُکن مفتی ضیاءاللہ،ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناسمیع اللہ، مولانابشیراحمدحقانی اورمولاناسفیراللہ سمیت بڑی تعدادمیں کارکن موجودتھے جے یوآئی(ف) کے کارکنوں نے مولانافضل الرحمن کے حق میں اوروزیراعظم عمران خان کے خلاف شدیدنعرے بازی کی جے یوآئی(ف)کے قائدین اورراکین اسمبلی نے روانگی سے قبل میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ایم پی اے انورحیات خان نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام کی نظریں اس وقت صرف اور صرف جے یوآئی پر لگی ہوئی ہیں حکومت کی جانب سے ایک پر امن مارچ کو روکنے کے غلطی کی تو اس کا انجام برا ہوگا کارکنان جمعیت نے تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیا ہے مرکزی قیادت کے فیصلوں کے مطابق اسلام آباد لاک ڈاون تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے گھرگھر مہم مکمل کی ہے اور اس سلسلے میں عوام بھی جے یوآئی کے ساتھ بڑھ چڑھ کر جعلی مینڈیٹ کے بل بوتے کٹھ پتلی حکومت کو ختم کرنے پر تلے ہیں اُنہوں نے کہاکہ جے یوآئی کے کارکن اس وقت تک اسلام آبادمیں موجودہوں گے مقامی قائدین کاکہناتھا کہ نااہل حکومت اسلام آباد کو مقبوضہ کشمیر بنانے کی کوشش کررہی ہے تاہم اُن کوخبردارکرتے ہیں کہ جے یوآئی کے ہوتے ہوئے کوئی مائی کالعل پاکستان میں اغیاروں کاایجنڈامسلط نہیں کرسکتا اُنہوں نے کہاکہ حکومت آزادی مارچ اسلام آبادسے بوکھلاہٹ کاشکارہے یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے مین سڑیم میڈیاپرشدیدپابندعائدکردی گئیں اُنہوں نے حکومت پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ حکومت عدالتی فیصلوں پرعملدرآمدکرنے کی بجائے اُن کامذاق اُڑارہی ہیں جوکہ توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے اُنہوں نے کہاکہ حکومت جلدازجلدمیڈیاپرپابندیاں ہٹائیںاُنہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیاکہ ٹرانسپورٹ کی پابندی پرازخودنوٹس لیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر