مال بردار ٹرکوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے والے ملزمان گرفتار

  مال بردار ٹرکوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے والے ملزمان گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ حیات آباد کی حدود میں مال بردار ٹرکوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مزید 8 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پرچی کے ذریعے بڑی گاڑیوں سے غیر قانونی غنڈہ ٹیکس وصول کر نے کا اعتراف کر لیا ہے،جن کے خلاف غنڈہ ٹیکس کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد اشفاق کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ افراد مین جمرود روڈ پرغیر قانونی طریقے سے پرچی کے ذریعے بڑے مال بردار ٹرکوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کر ر ہے ہیں، جس پر ایس پی حیات آباد حسن جہانگیرکی سربراہی میں ایس ایچ او حیا ت آباد احسان اللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تاج محل، واحد، صادق، محمد رسول، شاہد حسین، ضیاء الرحمٰن، سردارعلی اور شعیب کو گرفتار کر کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بڑے مال بردار گاڑیوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر