بلاول بھٹو کا آج رحیم یار خان میں جلسہ‘ پیپلز پارٹی دھڑوں میں تقسیم

بلاول بھٹو کا آج رحیم یار خان میں جلسہ‘ پیپلز پارٹی دھڑوں میں تقسیم

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کاجلسہ مذاق بن گیا‘ پارٹی چارسے زائدگروپوں میں تقسیم‘ لابنگ کاشکارپیپلزپارٹی قیادت کی بات ماننے سے انکاری‘ شہربھرکے ہولڈنگ بورڈزپرڈویژنل صدرسمیت دیگرعہدیداران کی تصاویر غائب‘ کارکنان میں مایوسی پھیل گئی‘ بaلاول بھٹوزرداری کاجلسہ فلاپ ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔تفصیل کے مطابق چیئرمین بلاول (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

بھٹوزرداری کے آج ہونے والے جلسے کوکارکنان نے مذاق بناکررکھ دیاہے‘ ضلع‘ تحصیل اورسٹی کی سطح پرپیپلزپارٹی کے چارگروپ بن گئے ہیں اورہرٹکٹ ہولڈرزنے اپنی لابنگ کے زریعے پارٹی قیادت کی باتیں ماننے سے انکاری ہوتے ہوئے من مانیاں شروع کردی ہیں جس کانقصان پیپلزپارٹی کوآنے والے دنوں میں بھاری دھچکے کی صورت میں ملے گا‘ ذرائع کے مطابق شہربھرمیں پارٹی چیئرمین کوویلکم کرنے کے لیے لگائے گئے ہولڈنگ بورڈزپرڈویژنل صدرجاویداکبرڈھلوں سمیت دیگرقیادت کی تصاویرنہ لگاکرپارٹی کارکنان میں غم وغصے کی لہردوڑگئی ہے‘ ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنان میں پائی جانے والی مایوسی کی وجہ سے پیپلزپارٹی کاآج ہونے والاجلسہ فلاپ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں‘ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدرمخدوم سیداحمدمحمودنے پہلے پارٹی کوجمالدین والی تک محدودرکھاجس کی وجہ سے شہرمیں پارٹی کوشدیدسیاسی نقصان پہنچااوراب ٹکٹ ہولڈرزکوراہ فراراختیارکرتے ہوئے دیکھ کرشہرمیں بلاول بھٹوزرداری کاجلسہ رکھالیکن کارکنان سے امتیازی سلوک روانہ رکھنے کی وجہ سے مزیدانتشارپھیل رہاہے جوآنے والے دنوں میں پیپلزپارٹی کامستقبل تاریک کرسکتاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر