مطالبات تسلیم‘ آج یوم تشکر منائیں گے‘ خواجہ سلیمان صدیقی

مطالبات تسلیم‘ آج یوم تشکر منائیں گے‘ خواجہ سلیمان صدیقی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی تاجر برادری کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے دو روز کامیاب ہڑتال کی جس کی وجہ سے کامیابی ملی مزاکرات کی کامیابی میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ترین نے اہم کردار ادا کیا تاہم وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ابتدائی دنوں میں حکومت کے ساتھ مزاکرات کے زریعے مسائل کے حل کے لئے پیش رفت کی تمام تر مطالبات حکومت نے تسلیم کر لئے ہیں آج یوم تشکر منائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت نے 29اکتوبر کو طویل مزاکرات کے باوجود مطالبات تسلیم نہیں کئے جس پر ہم نے آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کرتے ہو ئے واپسی کا فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ اس معاملے کو سلجھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاجر قیادت مزید ایک رات کے لئے اسلام آباد میں رک جائے جس پر 30اکتوبر کو دوبارہ حکومتی مشیر خزانہ محمد حفیظ شیخ، ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی ودیگر سے مزاکرات ہو ئے آخر کار طویل ترین مزاکرات کے بعد حکومت نے تاجر برادری کے بعد مطالبات تسلیم کر لئے تاجر برادری کے تمام تر مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہین اب 10 کروڑ روپے تک کی سیل والے تاجر سیلز ٹیکس میں نہیں جائیں گے 10 کروڑ روپے سے اوپر سیل کرنے والے بڑے تاجر ہی شناختی کارڈ دکھانے کے پابند ہو ں گے اور 50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ نہیں دینا پڑے گا اور تاجر اب کسی گاہک سے بھی شناختی کارڈ طلب نہیں کریں گے اسی طرح بجلی کے بلوں کی چھ لاکھ سے بارہ لاکھ تک کی تجویز بھی مان لی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ حکومتی حکام کا کہنا تھا کہ اگر وہ تاجر برادری کے مطالبات تسلیم کرتے ہیں تو پاکستان ایف اے ٹی ایف میں پھنستا ہے جس پر ہم نے کہا کہ اگر ملک 100ارب ڈالر کا مقروض ہو گیا ہے تو اس کے ذمہ دار سابق حکمران اور ان کے چہیتے وزراء، مشیران ہیں تاجر برادری نے تو کوئی قرضہ نہیں لیا اور نہ ہی ہڑپ کیا ہے گذشتہ چار ماہ سے تاجر برادری کے حقوق کے لئے سڑکوں پر رہے اور کئی بار اسلام آباد پہنچے آج اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تاجر برادری کی جدوجہد رنگ لائی ہے اورحکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرتی رہے گی تاجر برادری نے پہلے بھی حکومت کے ساتھ تعاون کیا اور ٹیکس دیئے آج بھی تعاون کرنے اور ٹیکس دینے کو تیار ہے جبکہ اس موقع پر میں مرکزی وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان شہر کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان صدر خالد محمود قریشی سمیت مرزا نعیم بیگ، ادریس بٹ، شیخ الطاف،زیشان صدیقی، ندیم قریشی، آفاق انصاری، شاہد محمود انصاری، بابر قریشی، حماد صدیقی، احمد فراز، زاہد صدیقی، لطیف بلوچ، ارشد کشمیری، اظہر چشتی، ندیم شیخ، عطاء اللہ صدیقی، حاجی اسلم قریشی، رانا اشرف ودیگر بھی موجود تھے دریں اثناء خواجہ سلیمان صدیقی کا اسلام آباد سے ملتان پریس کلب پہنچنے پر تاجروں نے شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔

خواجہ سلیمان

مزید : ملتان صفحہ آخر