ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان کا دورہ جیل‘ 2اسیران کی ذاتی مچلکوں پر رہائی

      ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان کا دورہ جیل‘ 2اسیران کی ذاتی مچلکوں ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عاقل حسن چوہان نے سینئر سول جج ایڈمن میاں شاہد جاوید،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹرملک ظہیر احمدکے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اندرون (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

جیل تمام بارکوں بشمول خواتین بارک کا دورہ کیا اسیران کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اندرون و بیرون جیل کی صفائی و ستھرائی کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (E)رضوان سعید،و دیگر آفیسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 02 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

رہائی

مزید : ملتان صفحہ آخر