سانحہ تیز گام پر مخدوم شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار افسوس

  سانحہ تیز گام پر مخدوم شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین سمیت سیاسی وسماجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ لودھراں‘ خان پور‘ صادق آباد‘ ہارون آباد‘ کروڑ لعل عیسن‘ کوٹ ادو‘ بہاولپور (نیوز رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر‘ نمائندگان پاکستان) چنی گوٹھ کے قریب تیز گام کو پیش آنے والے حاثہ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین، امیر جماعت اسلامی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

سینیٹر سراج الحق سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے افسوس کا اظہار کیا مرحومین کے درجات بلند کیلئے دعا کی اس حوالے سے۔ ملتان سے نیوز رپورٹر کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ وزیر خارجہ نے اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیں۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے ٹرین سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں جہانگیر ترین نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دُکھ ہے۔اللہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ تیز گام کی انکوائری کا حکم بھی دے دیاہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے تیز گام ٹرین میں آگ لگنے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔سینیٹر سراج الحق نے شہدا کے لیے بلندی ئدرجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغرنے تیز گام ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے حادثہ پر اعلیٰ عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔حادثہ بد انتظامی کی بدترین مثال ہے۔ حادثہ کی ذمہ داری براہ راست وزیراعظم او ر وزیر ریلوے شیخ رشید پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت ریلوے نے میرٹ سے ہٹ کر چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرر ی کی۔میرٹ پر پورا اترنے والے واحد حق دار کو محروم کیا گیا۔ انہوں نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیاہے۔ راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق سابق ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک ایم پی اے پی ٹی آئی سردار محمد فاروق امان اللہ خان دریشک نے اپنے مشترکہ بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع رحیمار خان کے علاقے لیاقت پور میں ہونیوالا ٹرین حادثہ انتہائی افسوس ناک سانحہ ہے اور اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے تمام لواحقین کے دکھ وغم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق سانحہ تیز گام ٹرین حادثے میں آگ لگنے سے متعدد جانوں کا ضیا بہت بڑا سانحہ ہے علاقہ کی عوام پر افسوس طاری ایک ہی وقت میں 74 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد کے قریب مسافر زخمی ہوئے ان خیالات کا اظہار ایم پی حلقہ 265 این اے سردار رئیس نبیل احمد خان، سابق ایم پی اے شیخ میاں عزیز اسلم، میاں حمید اللہ شیخ،رہنما بھٹہ ایسوسی ایشن فضل خان پٹھان،سابق وائس چیئرمین یوسی درگڑہ عبدالرزاق المانی،چوہدری عمر مون،سید ساجد میاں،حافظ شہباز چوہان،علی نواز چوہان،نے کیا۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق حادثات قوموں کی زندگی میں اتاد چڑھاو پیدا کرتے ہیں لیاقت پور کا ٹرین سانحہ بڑا تکلیف دہ ہے جس نے ساری پاکستانی قوم کو غمگین کر دیا ہے پروردیگار مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخموں کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار عوامی MPA ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے لیاقت پور ٹرین سانحہ پر ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ عامر فاروق یزدانی ایڈووکیٹ اور ضلعی سینئر نائب صدر کاشف خالد ایڈووکیٹ سے گفتگو میں کیا۔ کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لیاقتپور ٹرین حادثہ پر کروڑکی سیاسی وسماجی شخصیات سابق وفاقی وزیر سرداربہادراحمد خان ایم پی اے ملک احمدعلی اولکھ صدرانجمن تاجران حاجی مختارحسین جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان الہی خطیب قاری فداء الرحمان خطیب مولانااللہ نوازخان چوہدری حفیظ مانگٹ ایڈووکیٹ سردارذوالفقارخان ایڈووکیٹ سابق چئیرمین ملک عمرعلی اولکھ نے رحیم یار خان لیاقت پورکے قریب دل دہلادینے والیٹرین حادثے پر کہاکہ حادثہ پر دل خون کے آنسورورہاہے بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق سینیٹر چوہدری سعودمجیدنے لیاقت پورکے قریب تیز گام ایکسپریس کے حادثہ میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں پرانسانی دکھ افسوس اورصدمے کااظہارکیاہے اوراسے وفاقی وزیرریلوے کی غفلت قراردیتے ہوئے ان سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہ کیاہے