ٹرین حادثہ کے 9زخمیوں کو آرمی ائیر کرافٹ کے ذریعہ ملتان لایا گیا‘ 6برن یونٹ‘3ایمرجنسی منتقل

  ٹرین حادثہ کے 9زخمیوں کو آرمی ائیر کرافٹ کے ذریعہ ملتان لایا گیا‘ 6برن ...

  



ملتان (وقا ئع نگار) لیاقت پور چنی گوٹھ ریلوے حادثہ کے 9 زخمی آرمی ائیر کرافٹ کے ذریعے ماڈرن برن یونٹ ملتان میں علاج کے لئے پہنچ گئے ہیں۔ جن میں سے تین زخمیوں کو ہیڈ انجری کی وجہ سے نشتر ہسپتال ریفر کیا گیا باقی 6 مریضوں کو(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

برن یونٹ میں علاج کے لئے رکھا گیا تھا۔ان چھ مریضوں میں عبدالرحمٰن ولد اشفاق کا جسم 6.5 فی صد جلا ہوا تھا اور اسکی کلائی کا فریکچر تھا۔دوسرے مریض محمد زاہد ولد دلدار محمد کو انہیلیشن انجری تھا اس کے علاوہ اسے جسم پر شدید چوٹیں ا?ئی تھیں۔تیسرا مریض 50 سالہ اختر علی باچل خان جسکا تعلق میر پور خاس سے تھا کا جسم 6 فی صد جلا تھا۔چوتھا مریض عمر کوٹ سے رضوان ولد سرور کا جسم 5 فی صد جلا تھا۔پانچواں مریض میر پور خاص سے مختیار بشیر کا جسم 14 فی صد جلا تھا۔پانچواں مریض رفیق ولد شمبے بھی برن یونٹ میں زیر علاج ہے،جن تین زخمیوں کو نشتر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ شفٹ کیا گیا ان میں میر پور خاص کا کاشف ولد ظفر،لیاوت ولد دوست محمد اور کراچی کا شہزاد عباس ولد غلام عباس شامل ہیں۔واضح رہے ماڈرن برن یونٹ کی انتظامیہ نے ٹرین حادثے میں جھلسنے والے زخمیوں کے آنے سے قبل طبی سہولیات کے قدامات مکمل کرلئے تھے

مزید : ملتان صفحہ آخر