کمشنر‘ڈپٹی کمشنر کا برن یونٹ کا دورہ‘ ٹرین حادثہ کے مریضوں کی عیادت‘ طبی سہولیات کا جائزہ لیا

کمشنر‘ڈپٹی کمشنر کا برن یونٹ کا دورہ‘ ٹرین حادثہ کے مریضوں کی عیادت‘ طبی ...

  



ملتان(وقائع نگار‘ نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے گزشتہ روز برن یونٹ اور نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اوربرن یونٹ میں ٹرین حادثہ کے زخمیوں کے لیے کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس برن یونٹ کو ہدایت کی کہ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کو الرٹ کر دیاجائے اورادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ عامر خٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فنڈز اور انتظامات کے حوالے سے انہیں مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔ ایم ایس برن یونٹ ڈاکٹر شعیب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برن یونٹ میں تمام ادویات دستیاب ہیں۔ڈاکٹرز اور سٹاف کی شفٹوں میں ڈیوٹی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ٹرین حادثہ کے زخمیوں کے لیے 30 اضافی بیڈ زلگادئیے گئے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے نشتر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا سے ملاقات کی۔ اس دوران ٹرین حادثہ کی ملتان لائی جانے والی میتوں کے لیے انتظامات بارے گفتگو بھی کی گئی۔جبکہ کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ لیاقت پور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سانحہ لیاقت پور کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لودھراں اور ملتان کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ نشتر ہسپتال و برن یونٹ میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔ علاوہ ازیں کمشنر ملتان افتخار علی سہو نے سانحہ لیاقت پور کے مریضوں کی عیادت کے لئے نشتر و برن یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو مریضوں کے لواحقین کے لئے قیام و طعام کے انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل ویلفیئر سنٹر میں اپنا کیمپ لگائے جس میں ایک افسر اور تین اہلکار مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ 6مریض برن یونٹ جبکہ 3مریض نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔نشتر برن یونٹ ڈاکٹر ناہید بھی اس موقع پر موجو د تھے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر