آزادی مارچ‘ مولانا فضل الرحمن کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں‘جمشید دستی

      آزادی مارچ‘ مولانا فضل الرحمن کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں‘جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماہڑہ شہر (نمائندہ پاکستان) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سرزمین اسلام آباد پر قوم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں موجودہ گورنمنٹ نے غریب سے ایک وقت کا نوالہ چھین لیا ہے ملک میں ہر طرف ظلم تھانہ کلچر عام ہے ہر طرف غندہ راج (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

ہے انہوں نے کہا کہ میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمن کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کیلئے نکلنے والے انسان کا ساتھ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اپنے پورے سرائیکی وسیب اور پورے مظفر گڑھ کی غیور عوام کی نمائندگی کر رہا ہوں میں موجودہ گورنمنٹ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ موجودہ گورنمنٹ کے نمائندوں کی طرف سے علاقہ پرستی ظلم و بربریت ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کیے گئے سب عوام سے کئے گئے وعدے جھوٹے نکلے اب عوام کو چاہیے کہ اس گورنمنٹ کو مزید وقت نہ دے انہوں نے کہا کہ میری نوجوان طبقہ میرے ملک کے غریب مزدور سے امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے سرزمین لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں ہونے والے بہت بڑے ٹرین واقعہ کا دلی طور پر دکھ ہو ہے اور میں زخمی ہونے والے دوستوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں اللہ پاک تمام مرحومین کی مغفرت کرے انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین حادثہ وقت حکومت کی نا اہلی ہے اور ہماری یہ بدقسمتی اور نحوست ہے کہ اس کی ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا۔
جمشید دستی