صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری کی وکٹوریہ ہسپتال آمد‘ سانحہ تیز گام کے زخمیوں کی عیادت کی

صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری کی وکٹوریہ ہسپتال آمد‘ سانحہ تیز گام کے زخمیوں ...

  



بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے لیاقت پور کے قریب پیش آنے والے سانحہ ریلوے کے زخمیوں کی بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

عیادت کی۔اس موقع پر پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عزیز الرحمن سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے ہدایت کی کہ سانحہ لیاقت پور کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔صوبائی وزیر نے ہڑتالی ڈاکٹر وں سے درخواست کی کہ وہ اپنی ہڑتال ختم کر کے ہسپتال میں آنے والے سانحہ لیاقت پور کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں جس پر ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرکے زخمیوں کے علاج معالجہ میں بھرپورحصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق31اکتوبر بروز جمعرات علی الصبح کراچی سے راول پنڈی جانے والی ٹرین تیز گام ایکسپریس میں لیاقت پور کے علاقہ چنی گوٹھ کے قریب آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹرین کی تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ٹرین میں سوار کئی مسافر لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ کچھ مسافر زخمی بھی ہوئے تھے جنہیں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خاں اوربذریعہ ہیلی کاپٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیاگیا۔صوبائی وزیر خوراک نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے دوران انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عیادت

مزید : ملتان صفحہ آخر