چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی کمشنر ملتان سے ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا

  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی کمشنر ملتان سے ملاقات‘ مسائل سے آگاہ ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،ملکی ترقی کے لئے بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے ضروری ہیں۔ تاجر برادری کو بھی وطن عزیز کی ترقی کے لئے اپنا مثبت (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

کردار ادا کرنا ہوگا۔ سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف خطے میں خوشحالی آئے گی بلکہ لوکل پراڈکٹس کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی بھی ممکن ہوسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت صدر چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری شیخ فضل الٰہی نے کی جبکہ نائب صدر شیخ محمد ندیم، خواجہ محمد یوسف، شیخ محمدامجد، چوہدری الطاف، خواجہ محمد حسین، خواجہ محمد عثمان، کرنل (ر) محمد خالد مرزا، خواجہ فاروق، سید افتخار علی شاہ، خواجہ منصور، حسین خان سدوزئی، اورنگزیب عالمگیر، محمد شفیق اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر ملتان افتخار علی سہو نے خطے کی ترقی کے لئے جنوبی پنجاب بزنس کمیونٹی کلب قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مقامی پراڈکٹس کو ترویج دینے کی ضرورت ہے۔ مقامی اشیاء کو فروغ دے کر نہ صرف ثقافت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار کو بھی متوجہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مرکزی شاہراؤں سے تجاوزات ختم کر کے کشادگی کا عمل جاری ہے۔ پارکنگ کے گھمبیر مسئلے پر قابو پانے کے لئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ شہر کے مصروف مقامات پر میونسپل کارپوریشن کے عملے کو تعینات کر کے پارکنگ فری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے تاجر برادری کا تعاون درکار ہے۔ اس موقع پر وفد نے کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تاجر برادری کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر