حکومت ملک کو مشکلات میں ڈالنے کے مشن پر گامزن ہے‘ عقیل نجم ہاشمی

حکومت ملک کو مشکلات میں ڈالنے کے مشن پر گامزن ہے‘ عقیل نجم ہاشمی

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)موجودہ حکومت مسلم لیگ ن ہی نہیں ملک کو بھی مشکلات میں ڈالنے کے مشن پر گامزن ہے۔ملکی ترقی اور قومی مشکلات پر قابو پانے کی منصوبہ بندی کی بجائے مسلم(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

لیگ ن کی قیادت کے خلاف کارروائیوں نے حکومت کی انتظامی صلاحیتوں کا بھانڈا پھوڑ دیاہے۔ان خیالات کا اظہار سابق میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عیادت کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔اس موقع پررانا راشد جاویدایڈووکیٹ،شفیق خاں اور دیگر کارکن بھی موجودتھے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا اعزاز رکھنے والے کوعلاج کی بنیادی ضرورت کی فراہمی میں حکومت کی لاپرواہی سیاسی مخالفت سے زیادہ انسان دشمنی کا تاثر دیتی رہی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے پورا پاکستان متفکراور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اپنے محبوب? کے صدقے میاں نواز شریف کو صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیاہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو مشکلات اور بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عقیل نجم

مزید : ملتان صفحہ آخر