تاجروں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ سلطان محمود ملک

      تاجروں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ سلطان محمود ملک

  



ملتان ( نیوز رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پا کستان کے صدر سلطان محمود ملک نے کہا ہے کہ تاجروں کو بے وقوف بنا نے کی کو شش کی جا رہی ہے پی ٹی آئی تا جر گروپ کو مذکرات کے لئے بلا کر (ن) لیگ کے دور میں ود ہولڈنگ ٹیکس مسلط کروانے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

والوں کی یاد تازہ کردی گئی ہے خواجہ شفیق نے نواز شر یف کے پہلو میں بیٹھ کر وہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد کا اعلان کیا تھا جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں سلطا ن محمود ملک نے مزید کہا کہ تاجر کسی بھی صورت میں شناختی کارڈ پر ما ل نہ خر ید یں آج مٹھائی تقسیم کر نے والے اور مذکرات کی خو شی میں ہار ڈالنے والے کل ایک بار پھر تاجروں کے پاس آکر مگر مچھ کے آنسو بہائیں گے ا نہوں نے کہا ہم ان مذاکرات کو کسی صورت میں تسیلم نہیں کریں گے اگر حکو مت تاجروں سے مخلص ہے تو فوری طور پر ان مذکرات کا نوٹیفکیشن جاری کرے ورنہ تاجر سراپا احتجاج اور ہڑتال جاری رکھیں گے۔

سلطان محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر