صوبہ بھر میں 115نئے اراضی ریکارڈ سنٹر بنائے جائینگے‘ ملک محمد انور

  صوبہ بھر میں 115نئے اراضی ریکارڈ سنٹر بنائے جائینگے‘ ملک محمد انور

  



خانیوال(بیورو نیوز) صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت صوبہ میں 115 نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز بنائے گی صوبہ بھر میں نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز 31 دسمبر تک فنکشنل کر دئیے جائینگے اور نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے لئے فنڈز آئندہ ہفتے تک ریلیز کر دئیے جائینگے انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاؤس میں اراضی ریکارڈ سنٹرز بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری،اے ڈی سی آر، اسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

ایل آرز، بلڈنگز و میپکو حکام نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو ٹھٹہ صادق آباد، جہانیاں، باگڑ سرکانہ، تلمبہ، کچا کھوہ، ککڑ ہٹہ میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کی بلڈنگز اور کام بارے بریفنگ بریفنگ دی- صوبائی وزیر نے اس موقع پر مزید کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزادر نے پہلے سے موجود سنٹرز کے ملازمین کا سروس سٹرکچر بنانے کی ہدایت کردی پہلے سے موجود اراضی ریکارڈ سنٹرز کے مسائل حل کئے جائینگے- انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے قیام کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے نہ کہ ان کے لئے مزید مسائل کھڑے کرنا اس لئے عملہ سائلین کے مسائل مقررہ وقت کے اندر حل کرے صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ میوٹشن کے زیر التوا ایشوز کو جلد از جلد نمٹایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز بڑھتے رش کی وجہ سے عوام کی سہولت کے لئے بنائے جارہے ہیں۔

ملک محمد انور

مزید : ملتان صفحہ آخر