ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف گرنیڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال جاری

  ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف گرنیڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال جاری

  



ملتان (وقا ئع نگار) ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف گرینڈ الائنس کا احتجاج انیسویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔گرینڈ الائنس نے گزشتہ روز آؤٹ ڈور کے ساتھ ساتھ ان ڈور میں بھی ہڑتال کی ہے۔ جس میں ڈاکٹروں نرسوں اور پیرامیڈیکس کی بہت بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے سرکاری ہسپتالوں کی ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت ممکنہ نجکاری کے خلاف سڑکوں پر ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔گرینڈ ہیلتھ الائنس(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

میں شریک ہونے والے ڈاکٹروں سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے کہا ہے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوتے تب تک آؤٹ ڈور نے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کے ان ڈور میں بھی احتجاج کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔احتجاج کے دوران نشتر ہسپتال و ڈینٹیسٹری اور چلڈرن کمپلیکس کے آوٹ ڈور،آپریشن ت?یٹر، شعبہ ریڈیالوجی اور پت?الوجی تھے۔سینکڑوں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت سے محروم رہے ہیں۔اور حکومت کو کوستے نظر آئے ہیں۔واضح رہے گزشتہ انیسویں روز سے ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں سے ساٹھ تقریبا مجموعی طور پر 85 ہزار سے زائد مریض طبی سہولیات سے محروم رہے ہیں۔جبکہ اسی دوران مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حکومت پنجاب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے قانون پر ڈاکٹروں سے مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔جس پر گرینڈ الائنس نے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر