تیز گام میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریلوے ملتان ڈویژن کنٹرول روم میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

  تیز گام میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریلوے ملتان ڈویژن کنٹرول روم میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)چنی گوٹھ کے قریب تیزگام میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ملتان ریلوے ڈویژن کے ڈویژنل کنٹرول روم میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ڈویژنل سپرٹننڈنٹ (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

ریلوے امیرمحمدداؤدپوتا ڈویژنل افسران کے ہمراہ جائے حادثہ پرروانہ ہوگئے جبکہ ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسرنصیرخان نیازی اورچیف کنٹرولرعلی رضاگیلانی فوری کنٹرول روم پہنچ گئے اورہیڈکوارٹرسمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کوصورت حال سے آگاہ کرتے رہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق صبح6بجکر25منٹ پرحادثہ رونماہواجبکہ6بجکر30منٹ پرٹرین انچارج گارڈ نے ڈویژنل کنٹرول روم کواطلاع دی جس کے بعدڈویژنل کنٹرول روم میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔
ایمرجنسی