سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ساجد گردیزی کی نمازجنازہ ادا‘ سیاسی‘ سماجی شخصیات کی شرکت

  سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ساجد گردیزی کی نمازجنازہ ادا‘ سیاسی‘ سماجی ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)سیاسی سماجی شخصیت ثقلین گر دیزی کے والد اور ارشاد گردیزی کے بھائی،وجاہت گردیزی کے سُسراور ملتان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حاجی ساجد رضا گردیزی کا گذشتہ روز انتقال (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

ہوگیا مرحوم کی نماز جنازہ امام بارگاہ حضرت شاہ یو سف گردیز میں علامہ عون عباس نقوی نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں سابق ایم این اے رضاحیات ہراج،سابق ایم پی اے اکبر رضا حیات،سابق کمشنر سید محمد علی گردیزی، زاہدگردیزی،جعفررضاگردیزی،فتح علی گردیزی،طلعت گردیزی،مظہر گردیزی،حیدر عباس گردیزی،حفیظ احمد ملک،روشن گردیزی،عمران گردیزی سمیت شہر کی اہم شخصیات نے شر کت کی مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کے لیے آنے والے افراد اُن کی رہائش گا ہ قاسم روڈ ملتان کینٹ تشریف لائیں۔مرحوم کی قل خوانی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نمازجنازہ

مزید : ملتان صفحہ آخر