سستی اور ماحول دوست توانائی پیدا کرنے پر توجہ ہے‘ ڈاکٹر اختر ملک
ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت ماہانہ پراگریس ری ویو میٹنگ گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ ڈ کا فنانشل کلوز جنوری 2020 تک ہو جائے گا۔ سوئی نادرن گیس کی جانب سے گیس کی فراہمی کے فورا ًبعد حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ کمپنی سے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
حاصل ہونے والا منافع سے مقامی لوگوں کے لیے صحت کی سہولیات مہیا کی جا ئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں چھ ہزار پرائمری سکول شمسی توانائی پر منتقل ہو چکے ہیں۔ رواں سال دسمبر تک مزید گیارہ ہزار سکول شمسی توانائی پر منتقل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 18 لاکھ طلبا ء حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں انرجی کی ضروریات اور محکمہ توانائی کے لائحہ عمل پر کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ قائداعظم سولر پارک اور پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ نے بہتر مینجمنٹ کی وجہ سے ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام کے لئے سستی اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی عامر جان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی سید پرویز عباس اور محکمہ توانائی کے تمام ذیلی اداروں کے سی ای اوز بھی شریک تھے۔
اختر ملک