بلاول بھٹو کی 3نومبر کو بہاولپور آمد متوقع

      بلاول بھٹو کی 3نومبر کو بہاولپور آمد متوقع

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری بہاولپوراوراوچشریف کے دوروزہ دورہ پر3 نومبر کوبہاولپورآئیں گے وہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

رکن چوہدری ذکااشرف کی میزبانی میں اشرف شوگرملزمیں قیام کرینگے اور3 نومبر کووہاں پارٹی کارکنوں اوررہنماؤں کے کنونشن سے خطاب کرینگے بلاول بھٹو 4 نومبر کواوچشریف میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے جس کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے سابق ایم این اے علی حسن گیلانی پیپلزپارٹی کے رہنماچوہدری عبدالحمید، ضلعی سیکرٹری اطلاعات شاہ محمدچنڑ بلاول بھٹوکے دورہ کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپورطورپرکوشاں ہیں اوراقدامات میں مصروف ہیں حسن علی گیلانی دوبارممبرقومی اسمبلی رہ چکے ہیں اورانہوں نے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی وہ بلاول بھٹوکے دورہ کی کامیابی کیلئے پرامیدہیں انہوں نے کہاہے کہ عمران نیازی کی حکومت نے ملک میں افراتفری اورانتشار کاماحول پیداکررکھاہے سیاسی رہنماؤں کوذاتی اناکی تسکین کی خاطرانتقام کی بھینٹ چڑھایاجارہاہے عوام اس حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں چوہدری عبدالحمیدنے بتایاکہ بلاول بھٹوکادورہ بہاولپورکی تاریخ کااہم دورہ ہے اوریہ نئی سیاسی تاریخ رقم کریگاشاہ محمدچنڑ نے کہاکہ جیالے بلاول بھٹوکے جلسہ کوکامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نالائق حکمرانوں سے نجات ضروری ہوچکی ہے ملک میں افراتفری کاماحول ہے اورکوئی شعبہ ایسانہیں جوحکمرانوں کی دستبردسے محفوظ ہوپیپلزپارٹی عوام کی مدد سے ملک کوبحرانوں سے نکالے گی۔

آمد متوقع

مزید : ملتان صفحہ آخر