بلاول بھٹو کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا‘ مخدوم احمد محمود

  بلاول بھٹو کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا‘ مخدوم احمد محمود

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر مخدوم سیّد احمد محمود نے کہا ہے کہ یکم نومبر کو رحیم یار خان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ایک بجے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کے بجائے اب (5) بجے شام منعقد ھوگا جس سیچیئرمین بلاول بھٹو زرداری تاریخ ساز خطاب فرمائیں گے وقت کی تبدیلی کی وجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد آزادی مارچ سے خطاب کے بعد رحیم یار خان پہنچیں گے جبکہ رحیم یار خان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں ماضی کی طرح لاکھوں لوگ شرکت کریں گے اور یہ جلسہ ماضی کی طرح عظیم الشان جلسہ ھوگا اور لاکھوں لوگ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخ ساز خطاب سننے کیلئے بے چین ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر