ٹرین حادثہ‘ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے برن یونٹ میں ہڑتال موخر‘ علاج شروع کردیا

ٹرین حادثہ‘ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے برن یونٹ میں ہڑتال موخر‘ علاج شروع کردیا

  



ملتان (وقا ئع نگار) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے لیاقت پور ٹرین حادثے کی وجہ سے برن یونٹ میں ہڑتال موخر کر دی۔برن یونٹ اور ایمرجنسی وارڈ میں ہمارے اضافی ڈاکٹرز۔نرسیں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

اور پیرا میڈیکل سٹاف کام کریں گے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ڈاکٹرز گرینڈ الائنس کے عہدیدار ڈاکٹر فاران۔ڈاکٹر شیخ عبدالخالق۔ڈاجٹر وقار ربانی۔رانا عامر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں لیاقت پور میں ٹرین کی آتشزدگی کے افسوسناک سانحہ کی وجہ سے برن یونٹ میں احتجاج موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے دل دکھی ہیں - اللہ تعالی مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمی ہونے والے ہمارے بہن بھائیوں کو جلد صحت دے- ہم انتظامیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ برن یونٹ کے زخمیوں کے لئے ہم ہر لحاظ سے حاضر ہیں - اس سانحے کی وجہ سے ہم برن یونٹ میں ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کرتے ہیں.اگر انتظامیہ کو اضافی ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف درکار ہے تو ہم کبھی پیچھے نہیں ہھٹے گے-

موخر

مزید : ملتان صفحہ آخر