تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل ہڑپ کررہی ہے‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب

  تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل ہڑپ کررہی ہے‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب

  



ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی‘سٹی رپورٹر) ضلعی محکمہ بہبود آبادی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ای لائبریری میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل کو ہڑپ کررہی ہے. وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل کیلئے بھر پو رآگاہی مہم چلانے اور شعور بیدار کرنے کی ضرور ت ہے. انہوں نے کہاکہ پاکستان میں شرح آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل حسنین(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

خالد سنپال نے کہاکہ محکمہ بہبود آبادی اپنی آگاہی مہم میں ہر طبقہ کو شامل کرے. علماء کو خصوصی فوکس کرنے کی ضرورت ہے. علماء کی بات کو اہمیت دی جاتی ہے. ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے کہاکہ ادارہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے ہر ممکن کردارادا کر رہا ہے. مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے تمام محکموں اور سول سوسائٹی کا تعاون درکار ہے. اس موقع پر سی ای او تعلیم ثناء اللہ سرانی او ردیگر نے بھی خطاب کیا. ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک، انچارج فیملی سنٹر ڈاکٹر انیلہ عقیل، انچارج بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید را نا، پرنسپل سٹی سکول عمر کھوسہ ، علماء، این جی اوز او رزندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجو دتھے. رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔شہر کے صوبائی حلقہ میں تعمیراتی کام،صفائی اور سیوریج کے معاملات پر بات چیت کی۔ ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے۔شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ موجودوسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔اراکین اسمبلی کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان شہر کے معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔

شاہینہ نجیب

مزید : ملتان صفحہ آخر