قیدیوں سے کیے جانیوالے سلوک کے منفی تاثر کو ختم کیا جائے‘ زوار حسین

  قیدیوں سے کیے جانیوالے سلوک کے منفی تاثر کو ختم کیا جائے‘ زوار حسین

  



مظفر گڑھ(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے لیاقت پور کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی خبر سن کر انہیں انتہائی صدمہ ہواہے،انہوں نے غمزدہ خاندان سے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک شہید ہونے والے تمام افراد کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر عطا فرمائیں اورزخمیوں کو جلد صحت یاب کرے،انہوں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

نے کہا کہ وہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے معمول بنتے جا رہے ہیں، وزیر ریلوے شیخ رشید کچھ نہیں کر پا رہے، ریلوے کے وزیر بظاہر حادثوں کے مکمل ذمہ دار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اپنے وزیر سے استعفیٰ لیں، شیخ رشید کا وزارت سے رومانس ٹرین حادثوں میں نجانے کتنی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا، نئی ٹرینیں چلانے والے شیخ رشید اور عمران خان صرف پوائنٹ سکورنگ کے چکر میں ہیں، ریلوے کے محکمے کی طرح ملک بھی چلایا جا رہا ہے، عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔

زوار حسین

مزید : ملتان صفحہ آخر