چیئرمین کے انتظامات سنبھالتے ہی پی ایچ اے میں امور متاثر ہونے لگے

  چیئرمین کے انتظامات سنبھالتے ہی پی ایچ اے میں امور متاثر ہونے لگے

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) چیئر مین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اعجازجنجوعہ نے ڈائریکٹر جنرل زاہد اکرام کو عہدے سے ہٹانے کے بعد انتظامی امور خود سنبھال کر پی ایچ اے کے مختلف شعبوں میں مداخلت شروع کردی ہے۔اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ڈائریکٹر جنرل زاہد اکرام کے عہدے سے فارغ ہوتے ہی چیئر مین نے ڈی جی گاڑی اپنے قبضہ میں لے لی ہے اور دیگر مراعات بھی حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔پی ایچ اے میں ذاتی پسند ناپسند پر ملازمین کے تبادلوں کا سلسلہ بھی شروع (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ریکوری کے معاملات بری طرح متاثرہورہے ہیں شعبہ باغات میں حامد ممتاز قریشی کو سپرنٹنڈنٹ لگوا کر کرپشن کا سلسلہ جاری ہے،مارکیٹنگ برانچ میں ناقص کارکردگی پر جونیئر کلرک حنان ترین اور اکاؤ نٹس کلرک فیضان کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کے باوجود ان سے وضاحت طلب نہیں کی جاسکی اور ان کی انکوائری دبادی گئی ہے مذکورہ صورتحال کے پیش نظر پی ایچ اے کی جانب سے شہرمیں کلین اینڈ گرین مہم بری طرح ناکام ہورہی ہے اور صرف فوٹو سیشن تک معاملات چلائے جارہے ہیں۔

پی ایچ اے

مزید : ملتان صفحہ آخر