زمین کے تنازعہ پر کزن کو قتل کرنیوالے کو سزائے موت کا حکم

زمین کے تنازعہ پر کزن کو قتل کرنیوالے کو سزائے موت کا حکم

  



حاصل پور(نامہ نگار)زمین کے تنازعہ پر کزن کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج حاصل پور ابوالحسنات محمدذوالقرنین نے مرکزی ملزم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔تفصیل کے مطابق ڈھائی سال قبل صدیق انصاری چک نمبر65فتح کالونی میں موجود تھا جاوید جٹ ولد خوشی محمد نے اپنے ساتھیوں سمیت زمین کے تنازعہ پر اچانک حملہ کر دیا جس پر محمد صدیق انصاری موقع پر گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا ایڈیشنل سیشن جج حاصل پور نے مقدمہ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کی سماعت کرتے ہوئے جوکہ تقریبا رات دس بجے تک جاری رہی ملزم محمدجاوید کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ دیگر ساتھیوں کو شک کی بناء پر بری کردیا مدعیوں کی طرف سے وکالت ملک محمدنعیم ایڈووکیٹ نے کی جبکہ وکیل صفائی مزرا محمدعمران، اشفاق وسلی، فیاض شاہد ادمانہ، فضل عباسی ایڈووکیٹس کے طور پر پیش ہوئے۔

سزائے موت

مزید : ملتان صفحہ آخر