افراد قتل‘ حادثات میں 6جاں بحق‘ ایک کی خود کشی

  افراد قتل‘ حادثات میں 6جاں بحق‘ ایک کی خود کشی

  



ملتان‘ دائرہ دین پناہ‘ رحیم یار خان‘ محسن وال‘ وہوا‘ڈیرہ (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) 3افراد قتل‘ 6حادثات کی نذر ہوگئے ایک نے موت گلے لگالی جبکہ ایک لاش برآمد ہوگئی تفصل کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محلہ رسول پورہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق محلہ رسول پورہ چونگی نمبر14کا رہائشی عبدالمنان گھر میں موجود تھا کہ اسے ملزمان محلہ دار امیر معاویہ ڈوگر اور منا ڈوگر نے گھر سے باہر بلایا (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

جہاں پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزمان نے عبدالمنان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو گولیاں عبدالمنان کو لگیں فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سیفرار ہوگئے زخمی کو طبی امدادکے لئے ریسکیو1122کی مدد سے نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں متاثرہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر عبدالمنان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے رکھوانے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔دریں اثنا تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والا 52سالہ شخص دوران علاج دم توڑ گیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز محمد رمضان ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا تھااور موقع سے فرار ہوگئے تھے جسے طبی امداد کے لئے ریسکیو1122کی مدد سے نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا تھا،جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا، متعلقہ پولیس نے محمد رمضان کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور مقدمہ میں اضافی دفعات قتل کی شامل کرکے ملزمان کی گرفتاریکے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی شروع کردی ہے قصبہ احسان پور میں 2تیزرفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم,2نوجوان موقعہ پر جاں بحق,3زخمی,نعشیں ورثاء کء حوالے,ورثاء کا کاروائی سے انکار.تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ کے نواحی قصبہ احسان پورمیں 2تیزرفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں سکنہ موضع نشیب پہاڑپور کے رہائشی 20سالہ نوجوان محمد میلاد ولد اللہ ڈتہ قوم کمہار موقعہ پرجاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی محمد زبیر کی ٹانگیں ٹوٹ گئی جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پر سوار تونسہ شریف کے علاقہ ریتڑہ کے رہائشی محمد اسلم ولد شیر محمد موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ شیزہ کے علاوہ بلال ولد اللہ ڈتہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں 1122 کے ذریعے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ اور نشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیا تاہم حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 2 نوجوانوں محمد میلاد اور محمد اسلم کی نعشوں کو آر ایچ سی دائرہ دین پناہ میں پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ ورثاء نے کاروائی سے انکار کردیا ہے۔ جبکہ پہلا حادثہ میر پورخاص کارہائشی21سالہ صدام حسین کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھاکہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار مسافر وین سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ دوسراحادثہ ظاہرپیر کے رہائشی50سالہ محمداسلم کے ساتھ پیش آیا جو موٹرسائیکل پرسوار ہوکر خانپوروڈ پرجارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے ٹکرا گیا اورشدید زخمی ہوگیا‘ زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔ سمال انڈسٹری میں مقامی فیکٹری کے سکیورٹی گارڈز آپس میں جھگڑا پڑے،معمولی تلخ کلامی شدت اختیار کرگئی،جس میں ملزم اُسامہ نے فائرنگ کرکے مقتول اسد فراز کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی۔ میاں چنوں کے علاقہ مسلم ٹاؤن سے شہباز ولد رجب علی سکنہ 131پندرہ ایل کی نعش برآمد ہوئی،ریسکیو 1122نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش کو گٹر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔ محکمہ واپڈا کا لائن مین محمد اسلم خان ہوت جو کہ آج کل میپکو سب ڈویژن ٹبی قیصرانی میں بطور لائن مین تعینات تھے اپنے ایک رشتہ دار کے جنازہ میں شرکت کے لیے اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کوٹ سلطان جارہا تھا کہ راستہ میں سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جس سے محمد اسلم خان ہوت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا جواں سال بیٹا شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیامرحوم قصبہ ریتڑا کی بستی ہوت والی کا رہائشی تھا لیاقت بازار میں ایڈورٹائزنگ کمپنی کا بورڈ لگاتے والا شخص اچانک 11 کے وی تار سے ٹکرا گیا۔ کرنٹ لگنے جل کر خاکستر ہو کر موقع پر جاں بحق ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہو نے والے کی شناخت نیاز حسین کے نام سے ہو ئی ہے جو کہ دریشک ٹاؤن کا رہائشی بتایا جا تا ہے تاہم نیاز حسین کے ورثاء نے واقعہ کو حادثاتی قرار دیتے ھوئے کو ئی قانونی کاروائی نہ کی اور نعش کو ہسپتال سے لے کر گھر چلے گئے تحصیل لیاقت پورکارہائشی28سالہ محمد اجمل نے آئے روز کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکرگندم میں رکنھے والی گولیاں کھالی‘ حالت تشویشناک ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمداجمل جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے3افراد جن میں چک83کی رہائشی20سالہ کوئل جی‘ غوثیہ کالونی کی 20 سالہ افراء بی بی اوربہاولپور کا20سالہ محمدعمران شامل ہیں‘ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔۔

قتل /حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر